اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو تاوان دینے سے گریز کیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بلا مقابلہ قرارداد کی منظوری دی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام
ممالک اغواء اور یرغمالی کے واقعات پر دہشت گرد گروپوں کو تاوان یا پھر سیاسی رعایت دینے سے گریز کریں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ امر تشویشناک ہے کہ دہشت گرد گروپ خصوصاً القاعدہ اغواء اور یرغمالی کو فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔